مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے الاقصی طوفان آپریشن کے دوران زخمی صہیونیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی فورسز کی کارروائیوں میں زخمی صہیونیوں کی تعداد 5 ہزار 132 تک پہنچ گئی ہے۔
صیہونی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ہسپتالوں میں داخل 47 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی سرکاری ہسپتالوں میں اب بھی 299 صیہونی زیر علاج ہیں۔
قبل ازیں صہیونی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا تھا کہ 203 صیہونی غزہ میں فلسطینی فورسز کی قید میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الاقصی طوفان آپریشن کے دوران اب تک 300 سے زائد صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس سلسلے میں عبرانی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی فورسز کی کارروائی کے آغاز سے اب تک گولانی اسپیشل بریگیڈ کے 71 ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ